کلثوم کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی : نواز شریف



لندن (24نیوز) سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز بدستور وینٹی لیٹر پر ہیں۔ علاج لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں جاری ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ اہلیہ کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

لندن کےہارلے اسٹریٹ کلینک میں بیگم کلثوم نواز کا علاج بدستورجاری ہے۔جہاں نواز شریف،مریم نواز، اسماء نواز، حسن، حسین، شہباز شریف ان کی اہلیہ اور بیٹے سلمان شہباز ،سابقہ وزیر خارجہ خواجہ آصف موجود رہے۔میاں نواز شریف خواجہ آصف کے ہمراہ ہارلے اسٹریٹ کلینک سے نکلے تو میڈیا نے گھیر لیا جس پر انکا کہنا تھا کہ اہلیہ کی حالت بارے بتا چکا ہوں لیکن ابھی تک کلثوم کی حالت میں بہتری نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: موت سے لڑتی کلثوم نواز کی زندگی کیلئے آرمی چیف کی دعا

شہباز شریف بھی بھابی کی عیادت کےلئے لندن گئے تھے۔ بھائی کے حکم پر وطن واپس آگئے۔ مریم نواز ہارلے اسٹریٹ سے روانہ ہوئی توکہا کہ امی کی طبعیت میں بہتری نہیں آئی۔بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے مسلم لیگ ن کے کارکنان، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت دیگرافراد کا بھی تانتا بندھا رہا تمام افراد نے سابق خاتوناول کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کے پیغامات اور گلدستے بھجوائے ۔

یاد  رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز  بھی ہو چکی ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔