پرویز مشرف آل پاکستان مسلم لیگ کی چیئرمین شپ سے مستعفی


اسلام آباد(24نیوز) سابق صدر پرویز مشرف آل پاکستان مسلم لیگ کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے نااہلی کے فیصلے کے باعث پرویز مشرف نے استعفیٰ دیا، پارٹی کے تمام معاملات سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیںعام انتخابات، امیدواروں کی بڑی تعداد کو مختلف مقدمات کا سامنا

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو مہلت دی تھی کہ اگر وہ عدالت میں پیش ہوجاتے  ہیں تو انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا اور وہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔ لیکن پرویز مشرف حاضر نہ ہوئے۔سپریم کورٹ نے 14 جون کو عدم حاضری پر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عبوری حکم واپس لیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی تھی۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔