قبضہ مافیا کا سرغنہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار

قبضہ مافیا کا سرغنہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار


راولپنڈی( 24نیوز )راولپنڈی اسلام آباد میں قبضہ مافیا کے سرغنہ رفیق شاہ کوگرفتار کر لیا گیا ہے،رفیق شاہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق رفیق شاہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا ،عبوری ضمانت کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ،رفیق شاہ کے خلاف تھانہ آئی نائن میں قبضہ ، چوری اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف آل پاکستان مسلم لیگ کی چیئرمین شپ سے مستعفی

رفیق شاہ ایک ماہ قبل سیشن جج کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر فرار ہوگیا تھا ،قبضہ مافیا کے سربراہ کو گرفتار کرکے سی آئی اے سیل منتقل کردیا گیا ،رفیق شاہ کو کل مقامی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔