شہباز شریف پارٹی بچانے کیلئے سرگرم



لاہور( 24نیوز )مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف وطن پہنچتے ہی پارٹی بچانے کیلئے سرگرم ہوگئے،ممکنہ بغاوت روکنے کیلئے ناراض کارکنوں،پارٹی رہنماﺅں سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں، شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس ہوا جس میں زعیم قادری کی بغاوت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پرغور کیا گیا۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی صدارت میں پارٹی اجلاس ہوا ہے جس میں حمزہ شہباز سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماو¿ں نے شرکت کی ہے۔ اجلاس میں زعیم قادری کی بغاوت کے بعد کی صورتحال سمیت (ن) لیگ کے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی،لاہور میں اہم حلقوں پر ٹکٹوں میں ردو بدل کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چارٹرڈ طیارے پر عمرہ کرنیوالے علیم خا ن ایک ارب 21کروڑ کے مقروض

واضح رہے کہ گزشتہ روز (ن) لیگی رہنما زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حمزہ شہباز سن لو لاہور تمہارے اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں جبکہ میں تمہارے بوٹ پالش نہیں کرسکتا۔