کراچی میں نگلیریا وائرس سے تین افراد کے جاں بحق

کراچی میں نگلیریا وائرس سے تین افراد کے جاں بحق


کراچی ( 24نیوز ) نگلیریا وائرس سے تین افراد کے جاں بحق ہوگئے۔ ہلاکتوں کی تصدیق ہونے کے بعد ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے واٹر بورڈ کو خط لکھ دیا۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں نگلیریا وائرس سے تین افراد کے جابحق ہونے کی تصدیق کردی ہے اور ساتھ ہی ایک خط کے ذریعے واٹر بورڈ کوبھی الرٹ کردیا کہ کراچی میں نگلیریا وائرس پھیل سکتا ہے۔ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی کا کہنا ہے نگلیریا ایک خطرناک امیبا ہے جو ناک کے ذریعے دماغ تک پہنچتا ہے۔ دوہزار چودہ میں نگلیریا کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے .

یہ بھی پڑھیں:سروسز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی نااہلی اور غفلت کا بڑا ثبوت سامنے آ گیا 

ماہرین کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی ہسٹری معلوم کرنے سے پتہ چلا کہ وہ یا تو سوئمنگ پل گئے یا پھر ناک کے ذریعے سے نگلیریا دماغ تک پہنچا۔محکمہ صحت کے مطابق واٹر بورڈ کی لائنوں سے حاصل کئے گئے پانی کے نمونوں میں کلورین مطلوبہ مقدار میں نہیں ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ پانی کے ٹینکوں میں کلورین کی مقدار کو یقینی بنائیں۔

شازیہ بشیر

Content Writer