طبی ماہرین نے زندگی کو بہتر انداز  میں جینے کا نسخہ بتا دیا

طبی ماہرین نے زندگی کو بہتر انداز  میں جینے کا نسخہ بتا دیا


24نیوز: یوگا انسان کے لیے کیا کیا کر سکتا ہے،زندگی کو متواز انداز میں گزارنا ہے تو یوگا شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر انسان اپنی زندگی کو متوازن بسر کر نا چاہتے ہیں تو یوگا شروع کر دیں۔یوگا سے ایک نہیں کئی فائدے ہیں جس کی مدد نے آپ اپنی زندگی بہتر انداز  میں جی سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کلثوم کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی : نواز شریف 

  ماہرین ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کیا آپ خوش خوراک بننا چا ہتے ہیں؟ کیا آپ خود کو بہتر طور پر جاننا چا ہتے ہیں؟ کیا آپ اپنے کام میں دلچسپی بڑھانا چا ہتے ہیں؟ اگر یہ سب آپ حاصل کرنا چا ہتے ہیں تو یوگا شروع کر دیں۔

یوگا انسانی جسم کو ایسے متوازن بنا دیتا ہے کہ آپ مشکل سے مشکل کام یا مرحلے میں با آ سانی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر پاتے ہیں۔ زندگی سے خود سے اپنے گرد و نواح کے لوگوں اور ماحول سے پیار کرنے لگتے ہیں اور اپنی زندگی کو مزید منظم اور بہتر بناسکتے ہیں۔