فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی  بچے نے تاریخ رقم کر دی

فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی  بچے نے تاریخ رقم کر دی


24نیوز : فیفا ورلڈ کپ2018 میں پاکستان کا ایک اور اعزاز،برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ کا ٹاس پاکستانی فٹبال تیارکرنیوالے کے بیٹے نے کیا۔

فیفا نے فٹبال تیار کرنےوالے احمد رضا کو برازیل کوسٹاریکا کے ٹاس کیلئے مدعو کیا۔ فیفاورلڈ کپ میں پاکستانی فٹبال استعمال ہورہے ہیں۔15سالہ لڑکے احمد رضا کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ اور یہ پہلا پاکستانی بن گیا ہے جس کو پاکستانی جس کو پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹائن کو کروشیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا 

مشروبات بنانے والی کمپنی کے تعاون سے احمد رضا روس پہنچے ان کے والد شبیر احمد سیالکوٹ میں فٹبال بنانے کا کام کرتے ہیں اور ان کا خاندان یہ کام گزشتہ کئی برسوں سے کر رہا ہے۔

شازیہ بشیر

Content Writer