ایندھن کے بغیر اُڑنے والا طیارہ متعارف

ایندھن کے بغیر اُڑنے والا طیارہ متعارف


(24نیوز) ایندھن کےبغیراڑنےوالاطیارہ متعارف کرادیا گیا،جی ہاں ایلس طیارہ ایندھن نہیں بیٹری کی مددسے پروازبھرے گا۔

تفصیلات کے مطابق طیارے کوایوی ایشن نامی کمپنی نےتیارکیا ہےاوراس کی ساخت بھی دوسرےطیاروں سےتھوڑی مختلف ہے،اس طیارے کی خصوصیات یہ ہیں کہ اس میں لیتھیم اون بیٹری لگائی گئی ہے،طیارےمیں9مسافروں کی گنجائش رکھی گئی ہے، طیارہ سنگل چارج پر444کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے10ہزارفٹ کی بلندی پر650میل تک سفرکرسکےگا۔

کمپنی کا کہناتھا کہ  اس برقی طیارے کے آرڈر بھی ایک امریکی کمپنی کیپ ائیر سے مل چکے ہیں اور اس کا پہلا ماڈل 2022 تک کمرشل پرواز کرنے لگے گا۔