معروف قوال امجد صابری کو ہم سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

معروف قوال امجد صابری کو ہم سے بچھڑے 3 برس بیت گئے


کراچی(24نیوز) امجد صابری مرحوم کو ھم سے بچھڑے تین برس بیت گئے ان کے چاہنے والے آج انکی تیسری برسی منا رہے ہیں۔ لیاقت آباد میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے والے مشہور و معروف قوال امجد صابری کو 22 جون 2016 میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

23 دسمبر 1976 کو کراچی کے معروف قوال گھرانے میں آنکھ کھولنے والے امجد صابری کو قوالی کا ذوق و شوق ورثے میں ملا۔  قوالی کی ابتدائی تربیت والد غلام فرید صابری اوربڑے بھائی عظمت صابری سے لی، فنی تعلیم وتربیت کے بعد امجد صابری نے قوالی کے شعبے میں اس انداز سے اپنی صلاحیتوں کو منوایا کہ جس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔

امجد صابری نے بھارت، نیپال، امریکا اور لندن سمیت 17 سے زائد ممالک میں پرفارمنس دی، اپنے والد غلام فرید صابری کے انتقال کے بعد امجد صابری ایک نئے روپ میں ابھر کر آئے، امجد صابری نے اپنے والد کے انتقال کے بعد ان کی مشہور قوالیوں ’’تاجدار حرم‘‘ اور ’’بھر دو جھولی میری‘‘ پڑھ کر شہرت حاصل کی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔