فواد چوہدری کے طمانچے، کس کے منہ پر،بڑی خبر

فواد چوہدری کے طمانچے، کس کے منہ پر،بڑی خبر


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی پیرا گون ہاؤسنگ کیس میں نیب طلبی پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا، ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری بول پڑے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعد رفیق کی پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ ہے۔سعد رفیق سب سے پہلے یہ بتائیں خواجہ ندیم ضیاء کدھر گئے۔ خواجہ ندیم ضیاء سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل تھے۔ خواجہ ندیم ضیاء نے مبینہ طور پر اربوں روپے کی پاکستان سے سری لنکا منتقلی میں فعال کردار ادا کیا۔

 فواد چوہدری نے مزید کہا کہ فواد حسن فواد اور احد چیمہ، سعد رفیق اور ان کے گینگ کے سہولت کار بنے۔فواد حسن فواد کا بیان ریکارڈ ہو چکا اب انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہئیے۔احد چیمہ کو پلی بارگین دینا کروڑوں عوام کے منہ پر طمانچہ ہوگا۔ اس سارے فراڈ کی تہہ تک پہنچنا ضروری ہے۔خواجہ ندیم ضیاء کے بارے میں علم ضروری ہے۔

قوم کے اربوں لوٹنے کیلئے وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم ہاؤسز استعمال کئے گئے۔ جن لوگوں نے اس فراڈ میں وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم ہاؤسز استعمال کئے ان کے چہروں سے نقاب ہٹانا ضروری ہے۔حقائق قوم کے سامنے لانا اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نیب کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ سعد رفیق پیراگون فراڈ کے روح رواں ہیں۔