درخواست مسترد،مریم نواز جذبات میں آگئیں


اسلام آباد(24نیوز) شریف خاندان نےعدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی ،جو مسترد کر دی گئی،مریم نواز جذباتی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شریف خاندان نےعدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیدی۔ مریم نواز نے احتساب عدالت میں پیشی کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد کی طبیعت نا ساز ہے جس وجہ سے ہمیں لندن بلایا جارہا ہے۔جبکہ کلثوم نواز کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔

واضح رہے شریف خاندان کی اس درخواست پر نیب کا کہنا تھا کہ پورے خاندان کا وہاں ہونا ضروری نہیں۔

دوسری جانب  پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نجی دورے پر لندن پہنچ چکے ہیں۔لندن پہنچنے پر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ اپنے میڈیکل چیک اپ کے لئے آیا ہوں۔

علاوہ ازیں شریف خاندان کی درخواست مسترد کر دی گئی ۔جس پر مریم نواز نے جذبات میں آتے ہوئے ٹویئٹ کیا کہ امی میری اور ابو کی منتظر تھیں۔ ابھی فون پر پوچھا کہ اجازت مل گئی۔میں نے کہا نہیں ملی۔تو امی کہنے لگیں کوئی بات نہیں۔ ہمارا اللہ مالک ہے۔