فاٹا،بلوچستان کے 11سینیٹرز نے اپوزیشن کے بنچ سنبھال لیے

فاٹا،بلوچستان کے 11سینیٹرز نے اپوزیشن کے بنچ سنبھال لیے


اسلام آباد(24نیوز)سینیٹ میں کون کہاں بیٹھے گا؟ اٹھائیس آزاد سینیٹرز میں سے سترہ سینیٹرز حکومتی بنچوں پر براجمان ہو گئے۔ فاٹا کے چھ سینیٹرز اور بلوچستان سے منتخب پانچ سینیٹرز نے حزب اختلاف کو اپنا ٹھکانہ چن لیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات مکمل ہونے کے بعد ایوان میں بیٹھنے کی ترتیب بھی مکمل ہونے لگی،منتخب سینیٹرز حکومتی یا اپوزیشن بنچوں کا انتخاب کررہے ہیں۔ اسلام آباد سے منتخب دونوں سینیٹرز مشاہد حسین سید، اسد جونیجو حکومتی بنچوں پر بیٹھیں گے، فاٹا کے دو سینیٹرز سینیٹر مرزا محمدٓفریدی، شمیم آفریدی حکومتی بینچز پر براجمان ہوں گے۔ خیبر پختونخوا سے دو سینیٹرز صابر شاہ اور دلاور خان نے بھی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب سے منتخب گیارہ آزاد سینیٹرز بھی حکومت کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے-----بھارت خطے میں امن کیلئے خطرہ قرار

فاٹا سے منتخب آزادگروپ کے ہدایت اللہ، ہلال الرحمان، مومن آفریدی ، سجاد طوری اور تاج آفریدی اپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے۔ فاٹا کے آزاد گروپ نے اورنگزیب خان کو اپنا پارلیمانی لیڈر بھی نامزد کردیا ہے۔ بلوچستان سے منتخب یوسف بادینی، احمد خان، انوار الحق، ثناء جمیل بھی حزب اختلاف کا حصہ ہوں گے۔