عامر خان کو بھی پی ایس ایل کے بخار نے لپیٹ میں لے لیا

عامر خان کو بھی پی ایس ایل کے بخار نے لپیٹ میں لے لیا


لاہور(24نیوز)عامر خان بھیس بدل کر میچ دیکھنے لاہور پہنچ گئے،  میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا جنون سب کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اس کرکٹ کے بخار نے عامر خان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ادکارہ عامر خان کی مووی پی کے کا گیٹ اپ لیے نوجوان نے میڈیا سے بات بھی کی اور اپنے کرکٹ کے جنون کو بھی ظاہر کیا۔

علاوہ ازیں اس پی کے کے بھیس نے نوجوان کو لاہور میچ دیکھنے سے محروم بھی کر دیا۔سکیورٹی کے خدشات کی بنا پر ڈوبلیکیٹ عامر خان کو قذافی سٹڈیم میں داخل نہ ہونے دیا گیا۔