پی ایس ایل فائنل:کراچی نے استقبال کیلئے بازو کھول دیے

پی ایس ایل فائنل:کراچی نے استقبال کیلئے بازو کھول دیے


کراچی(24نیوز)پچیس مارچ کو پی ایس ایل کا بڑا معرکہ کراچی میں ہونے جارہاہے، پی ایس ایل ون اور ٹو کی چیمپئنز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی زور آزمائی کریں گی، اس حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں جبکہ شہر کی سڑکوں کو بھی سجادیا گیا ہے، سیکیورٹی حکام کی جانب سے روٹس بھی متعین کردیئے گئے ہیں۔
سیکیورٹی اداروں نے اسٹیڈیم اور اسکے اطراف میں ریہرسل بھی کی،، ریہرسل کے دوران کارساز سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک بند کی گئی،،سوئپنگ کا عمل بھی جاری رکھا،،جبکہ سراغ رساں کتوں کی بھی مدد لی گئی۔
سیکیورٹی اداروں کےمطابق فائنل کے روز دوپہر بارہ بجے سے شام پانچ بجے تک شائقین کو اسٹیڈیم تک لایا جاسکےگا،شائقین موبائل فونز کے علاوہ کوئی بھی آلات اسٹیڈیم میں نہیں لاسکیں گے،اسٹیڈیم کے اطراف تمام سڑکیں بند اور متبادل راستے فراہم کیئے جائیں گے، نیپا سے جیل چورنگی جانے والی سڑک یونیورسٹی روڈ سے دائیں جانب اسٹیڈیم جانے والا ٹریک بھی بند کیا جائےگا تمام ٹریفک کو گلشن اقبال اور لیاقت آباد 10 نمبر کی طرف موڑا جائے گا۔

عامر خان کو بھی پی ایس ایل کے بخار نے لپیٹ میں لے لیا
نیو ٹاون سے اسٹیڈیم جانیوالی سڑک عام ٹریفک کیلئے بند کی جائے گی اور صرف ہسپتال جانے والے مریض، ڈاکٹر، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ایمبولینسز کو جانے کی اجازت ہوگی،،ڈالیما روڈ بھی عام ٹریفک کیلئے بند ہوگی اور صرف اطراف کے رہائشیوں کو جانے کی اجازت دی جائے گی جبکہ دیگر ٹریفک کو ڈرگ روڈ اور گلستان جوہر کی طرف موڑا جائے گا۔میچ دیکھنے آنے والوں کے لئے گلشن اقبال اردو یونیورسٹی گراونڈ اور گلشن اقبال یت المکرم مسجد اتوار بازار پر پارکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں سے شٹل سروس چلے گی جو شائقین کو اسٹیڈیم تک لے کر جائے گی-