سکیورٹی فورسزنے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا

سکیورٹی فورسزنے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا


کوئٹہ(24نیوز) سیکورٹی فورسزنے خود کش حملے کی کوشش نا کام بنادی۔ سیکورٹی فورسزکی فائرنگ سے حملہ آورہلاک ہوگیا۔ دہشت گرد کے جسم سے بندھی خودکش جیکٹ ناکارہ بنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی بلوچستان کو ایک بار پھر خون میں نہلانے کی کوشش کی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی مذموم کوشش ناکام بنا دی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی جیسے ہی چیک پوسٹ سے نکلی تو خودکش حملہ آور نے فائرنگ شروع کر دی۔  سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے خودکش حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:کیا دنیا تباہ ہونے والی ہے؟ماہرین کا بڑا انکشاف
 
خود کش حملہ آور کے مارے جانے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔ جس نے حملہ آور کے جسم سے بندھی خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا یا۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو حصار میں لے لیا، اور شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا ۔

بم ڈسپوزل ذرائع کے مطابق حملہ آورکی جیکٹ میں8سے10 کلو دھماکا خیز مواد موجود تھا۔ جس سے بڑی تباہی ہوسکتی تھی۔