حکومت نے بچوں کو خوشخبری سنا دی

حکومت نے بچوں کو خوشخبری سنا دی


 لاہور (24نیوز)  ہر سال معروف صوفی شاعر شاہ حسین المعروف مادھولعل حسین کے سالانہ عرس پر میلہ چراغاں کا انعقاد کیا جاتا ہے، میلہ کے موقع پر بہت بڑی آگ جلائی جاتی ہے جس میں عقیدت مند موم بتیاں، تیل پھینکتے ہیں اور منتیں مانگتے ہیں۔

شاہ حسین لاہوری 1539ء میں ٹیکسالی دروازے لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام شیخ عثمان تھا جو کپڑا بننے کا کام کرتے تھے۔

مادھولعل حسین کا خاندانی نام ڈھاڈھا حسین تھا۔ ڈھاڈھا پنجاب کے راجپوتوں کی ایک ذات ہے۔ شاہ حسین پنجابی زبان و ادب میں کافی کی صنف کے موجد ہیں۔ وہ پنجابی کے اولین شاعر تھے۔ جنہوں نے ہجر و فراق کی کیفیات کے اظہار کے لیے عورت کی پرتاثیر زبان استعمال کی۔

حضرت مادھو لعل حسین کے 430 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز 24 مارچ سے ہوگا ۔اسی سلسلہ میں پنجاب حکومت نے 24 مارچ بروز ہفتہ کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارےہفتہ کو بند رہیں گے۔