شیخ رشید کا ایک اور دھماکہ،نواز شریف کو دل کی بات کہہ دی

شیخ رشید کا ایک اور دھماکہ،نواز شریف کو دل کی بات کہہ دی


اسلام آباد(24نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جوڈیشل مارشل لاکامقصد ہے کہ چیف جسٹس ملک میں شفاف حکومتوں کا انتخاب کریں، آرٹیکل 199 کے تحت فوج کی زیرنگرانی شفاف الیکشن کرائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کیپٹن صفدر کے بیان پر رد عمل سامنے آگیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا جوڈیشل مارشل لاء کا مطلب چیف جسٹس ملک میں شفاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا انتخاب کریں۔  فوج کو آرٹیکل 199 کے تحت حکم کریں کہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہوں۔

علاوہ ازیں کیپٹن صفدر اگر یہ سمجھتا ہے کہ میں نے خدانخواستہ آئین سے بغاوت کی ہے تو یہ بغاوت کا لفظ آپ نے 21 گاڑیوں کے پروٹوکول میں سیکھا ہے۔ میں کوئی شب خون مارنے والا آدمی نہیں ہوں۔

واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کیپٹن صفدر نے جو 9 ارب روپیہ نکلوایا ہے میں نے نیب میں اس کے خلاف چیف جسٹس کے حکم سے درخواست دی ہے۔ ایل این جی پراجیکٹ میں 200ارب روپے کی کرپشن پر بھی نیب میں درخواست دی ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب نہ میں منی لانڈرر ہوں اور نہ میرے کوئی بیرون ملک کوئی اثاثے ہیں۔نہ میری کوئی اولاد ہے۔ میرے کوئی کاغذات غلط نہیں۔ اگر ایک کا ہندسہ جمع نہیں کیا تو اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ میری دستاوہزات غلط ہیں۔ میں روندو نہیں ہوں کہ روتا پھروں گا۔ میں نے اللہ پر بھروسہ کیا ہے اور اللہ میرے ہاتھ سے اسلام دشمنوں کو نیست ونابود اور سیاسی شکست دے کر رہے گا۔