احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا

احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا


 رینالہ خورد(24نیوز) احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا۔ پسند کی شادی کرنےوالی لڑکی عدالت پہنچی توگھروالوں نےحملہ کردیا۔ گاڑی کےشیشےتوڑکرلڑکی کوساتھ لے گئے۔ لڑائی مارکٹائی میں5افرادزخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد میں احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا۔ عدالت میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی بیان دینے عدالت میں آئی تو اس پرگھروالوں نے حملہ کردیا۔

 اور لڑکی کو گاڑی کے شیشے توڑ کر اغواء کر کے لے گئے۔ لڑائی مارکٹائی میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔