خراب معاشی حالت سے قومی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں: عمران خان

خراب معاشی حالت سے قومی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں: عمران خان


 اسلام آباد(24نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملکی معیشت کی بدحالی کا ذمہ دار نواز شریف اور اسحاق ڈار کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

 اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ خراب معاشی حالت سے قومی سلامتی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

 گزشتہ کچھ عرصے میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیٹ بینک رپورٹ ،ملکی زرمبادلہ پر دباؤ بڑھ گیا
 
عمران خان کاکہنا تھا ڈالر کی قیمت میں اضافے سے قرضوں میں اضافہ ہوگا۔ ملکی برآمدات گرنے سے بجلی اور گیس مہنگی ہوئی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا جس ملک کے وزراء منی لانڈرنگ میں ملوث ہوں وہاں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا۔

معاشی بدحالی کے باعث ٹرمپ بھی اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔