گاؤ ماتا کے نام پر مسلمانوں کا قتل، بھارت نے پہلی بار قاتلوں کو عمر قید کی سزاسنا دی


 بھارت میں پہلی بارگائے کے گوشت پرشہید مسلمان کے قاتلوں کوسزا سنادی گئی۔ عدالت نے 11ہندوانتہا پسندوں کوعمر قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلمان اقلیت پر عرصہ حیات تنگ انتہاءپسندوں نے گائے کے گوشت کے شبے میں درجنوں مسلمانوں کو شہید کردیا۔

 یہ بھی پڑھیں:میدانِ جنگ بنے شام سے خوش خبری آ گئی

اب تک گوشت کا کاروبار کرنے والے کئی مسلمانوں پر حملے کیے جا چکے ہیں۔ بھارت کی شمالی ریاست جھاڑکھنڈ کی عدالت نے پہلی بار گائے کے گوشت پر قتل کیس میں 11انتہاءپسندوں کو عمر قید کی سزا سنادی۔

 55 برس کے علیم الدین انصاری کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ بھارت میں صرف گائے کے گوشت پر ہی نہیں دودھ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے پر بھی مسلمانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔