بالی وُڈ حسینہ مادھوری نے شادی کرنے کی وجہ بتا دی

بالی وُڈ حسینہ مادھوری نے شادی کرنے کی وجہ بتا دی


24 نیوز: بالی وڈ حسینہ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے کہا ہے کہ زندگی میں جو اچھا سمجھا وہی کیا، اس کے لیے کبھی کسی کی پرواہ نہیں کی، اسی لیے وہ زندگی سے مطمئن ہیں۔

بالی وڈ کی ماضی کی سپراسٹٓار مادھوری ڈکشت کا کہنا تھا کہ ان کی خوشگوار زندگی کا راز یہی ہے، وہ جو اچھا سمجھتی ہیں وہی کرتی ہیں، ان کی آنے والی فلم بکٹ لسٹ میں ان کا کردار حقیقی زندگی کے قریب تر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری دیوی کی موت پردہلی پولیس کے سابق پولیس افسرکے انکشافات 

مادھوری ڈکشٹ نے واضح کیا کہ لوگ اکثر ان سے پوچھتے ہیں، انہوں نے اپنے کیرئیر کے عروج پر شادی کیوں کر لی تو میرا ایسے لوگوں کو جواب ہوتا ہے کہ مجھے اپنی پسند کا شخص مل گیا تھا۔ اس کے بعد اور کوئی چیز زندگی میں میرے لیے اہمیت نہیں رکھتی تھی۔

بے مثال اداکارہ نے بتایا کہ وہ جانتی ہیں، ان کے بچوں اور فیملی کو بھی ان کی ضرورت ہے، اس لیے لمبے وقفہ کے بعد فلم سائن کرتی ہیں۔

مادھوری کی نئی ریلیز ہونے والی فلم کا ٹرائلر ملاحظہ کیجئے: