”پاک بھارت “کے بجائے ”مرزا ملک“ کیوں؟ثانیہ مرزا نے خود بتادیا

”پاک بھارت “کے بجائے ”مرزا ملک“ کیوں؟ثانیہ مرزا نے خود بتادیا


نئی دہلی(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اوربھارتی ٹینس سٹار ثانیہمرزا کے گھر میں ننھے مہمان جلد آئے گا،اس ننھے مہمان کی آمد کا گھروالوں کو بے چینی سے انتظار ہے،اخبارات نیوز چینلز اور دونوں سٹارز کے فینز میں یہ بحث جاری ہے کہ لڑکا ہوگا کہ لڑکی؟۔جو بھی ہو والدین نے اس کا نام”پاک بھارت “نہیں سوچا بلکہ اس کانام ” مرزا ملک “رکھا جائے گا جو خاندانی نام ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اگر لڑکا پیدا ہو تو اسے خاندان کا چراغ کہا جاتا ہے، لیکن وہ جس خاندان سے ہیں وہاں بیٹی کو معیوب نہیں سمجھا جاتا۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بچے کا خاندانی نام ' مرزا ملک ' ہوگا، جو ثانیہ اور شعیب کے نام کے آخری حصے سے لیا گیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ثانیہ کا کہنا تھا کہ میرا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے، جہاں 2 بیٹیاں تھیں، لیکن ہمیں کبھی بھائی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی ہم سے مختلف برتاو کیا گیا۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ میرے شوہر ایک ایسے انسان ہیں جو خود بھی ایسا ہی سوچتے ہیں اور کوئی مضبوط انسان ہی یہ کہہ سکتا ہے کہ وہ اپنے نام کے ساتھ اپنی بیوی کا نام بھی لگائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم اپنے بچے کا نام مرزا ملک ہی رکھنا چاہتے تھے اور یہ سوچ اس وقت بھی ہمارے ذہن میں تھی جب ہم نے والدین بننے کے حوالے سے منصوبہ بندی بھی نہیں کی تھی، ہم نے ہمیشہ اس بارے میں بات کی ہے کہ چاہے لڑکا ہو یا لڑکی، ہمارے بچے کے نام کا ایک حصہ مرزا ملک ہوگا اور ہمیں اپنے ہونے والے بچے کے نام کے ساتھ اپنے نام لگانے پر فخر ہے۔

اپنی زندگی پر فلم بننے سے متعلق سوال کے جواب میں ثانیہ نے کہا کہ کہ اس حوالے سے کئی باتیں کی جا رہی ہیں، لیکن اس فلم سے متعلق ابھی باقاعدہ طور پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔