بھارت جنگی جنون میں ایک بار پھر بے قابو


شکر گڑھ (24نیوز) بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، سرحد پار سے ایک بار پھر اشتعال فائرنگ کرکے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر ڈالی، شہری آبادی پر مارٹر گولے بھی پھینکے گئے، جس سے چار شہری زخمی ہوگئے، رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی تو بھارتی فوجیوں کو جیسے سانپ سونگھ گیا.
جنگی جنون میں بھارت ایک بار پھر قابو سے باہر ہوگیا، جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیر دیں۔ شکرگڑھ، تغلپور، سانبلی اور لمبڑیال سیکٹر میں بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو نشانہ بنا ڈالا، مارٹر گولے بھی داغے گئے، بھارتی فورسز کی کارروائی سے چار پاکستانی معصوم اور بے گناہ شہری زخمی ہوگئے۔
سرحد پر موجود چناب رینجرز کے جوانوں نے بھی بھارتی جارحیت کا دیا ایسا جواب، کہ بھارتی فورسز کی دوبارہ فائرنگ کی ہمت نہ ہوئی، سرحد پار سے گرجنے والے توپیں اور بندوقیں پر سکوت طاری ہو گیا۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والے نورحسین،نسرین بی بی اور ہدایت اللہ سمیت ایک بچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید اس ویڈیو میں: