ٹیکساس فائرنگ: سبیکا کی میت امریکہ سے روانہ

ٹیکساس فائرنگ: سبیکا کی میت امریکہ سے روانہ


ہوسٹن(24نیوز) امریکی شہر ہوسٹن میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی ہونہار طالبہ سبیکا عزیز شیخ کا جسد خاکی کل صبح 04 چار بجے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے گا، جبکہ نمازہ جنازہ صبح 09 بجے حکیم سعید گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی ۔

18 مئی کو  امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتا فے کے ہائی سکول میں فائرنگ  کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں  10 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے تھے۔مرنے والوں میں کراچی کی رہائشی سبیکا شیخ بھی شامل تھی جو امریکی ریاست ٹیکساس میں حصول علم کے لیے گئی ہوئی تھی۔

سبیکا کے تایا کی میڈیا سے گفتگو: 

 سبیکا عزیز کی نماز جنازہ ہوسٹن میں ادا کردی گئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی اور مقامی حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر دعائیہ تقریب میں میئر ہوسٹن سلویسٹر ٹنر، رکن کانگریس آل گرین، ٹیکساس سے رکن کانگرس شیلا جیکسن، پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی سمیت خواتین کی بھی بڑی تعدادشریک ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ہائی سکول میں فائرنگ کا واقعہ، مرنے والوں میں پاکستانی لڑکی بھی شامل

سبیکا شیخ کے تایا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبیکا کا جسد خاکی صبح 4 بجے کراچی پہنچے گا، سبیکا کی نماز جنازہ صبح 9 بجے حکیم سعید گراؤنڈ گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی،جبکہ  تدفین عظیم پورہ قبرستان شاہ فیصل کالونی میں کی جائے گی۔انھوں نے کہا بڑی تعداد میں لوگ نماز جنازہ میں شرکت کے خواہش مند ہیں اس لئے حکیم سعید گراؤنڈ میں نماز جنازہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکی شہر ہوسٹن میں ساتھی طالب علم کی فائرنگ سے جان گنوانے والی پاکستان کی ہونہار طالبہ سبیکا عزیز شیخ کی میت کراچی لانے والی پرواز خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی ، سبیکا شیخ کے تایا جلیل شیخ نے 24 نیوز کو بتایا کے کنیکٹنگ فلائٹ کی وجہ سے جسد خاکی کی آمد میں تاخیر ہوئی ہے ، اب جسد خاکی منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے گا ، سبیکا شیخ کی کزن شہیرا جسد خاکی کے ہمراہ ہوں گی۔

سبیکا شیخ کے تایا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبیکا کی نماز جنازہ صبح 9 بجے حکیم سعید گراؤنڈ گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی،جبکہ  تدفین عظیم پورہ قبرستان شاہ فیصل کالونی میں کی جائے گی۔انھوں نے کہا بڑی تعداد میں لوگ نماز جنازہ میں شرکت کے خواہش مند ہیں اس لئے حکیم سعید گراؤنڈ میں نماز جنازہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ کے حوالے سے کراچی میں بھی انتظامیہ مکمل تعاون کر رہی ہے، میڈیا کے بھی شکر گزار ہیں جو پہلے دن سے ہمارے ساتھ کھڑا ہے، علاوہ ازیں تمام حکام پاکستانی سفیر عائشہ فاروقی و دیگر رابطے میں ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان کی سبیکا کے گھر آمد: 

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ‏امریکی ریاست ٹیکساس کے سانٹا فے سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر گئے اور سبیکا شیخ کے والدین سے سبیکا کی ناگہانی موت پر گہرے رنج، دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ سبیکا پاکستان کی ہونہار طالبہ تھی، پوری قوم سبیکا کی افسوس ناک موت پر سوگوار ہے، اللہ تعالیٰ سبیکا کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید  پڑھیں: وزیراعظم کی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر آمد، گہرے دکھ کا اظہار 

 وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انتہاپسندانہ رجحانات کسی ایک ملک یا خطے کا نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، ایسے رجحانات پر قابو پانے کے لیے جہاں انکی اصل وجوہات تلاش کرنے اور ان اسباب کے تدارک کی ضرورت ہے وہاں بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

امریکی قونصل کا اظہار افسوس: 

 سبیکا شیخ کی شہادت پر ان کے والدین سے تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے، امریکن قونصل جنرل نے بھی گلشن اقبال میں سبیکا کے گھر پہنچ کر ان کے والدین سے تعزیت کی ، سینئر سیاستدان اعجاز الحق بھی تعزیت کرنے ولوں میں شامل تھے ، انہوں نے سبیکا کی شہادت کو قومی سانحہ قرار دیا 

سبیکا کی موت پر پرچم سر نگوں:

امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی سکول میں فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ اور 9 دوسری قیمتی جانوں کی ضیاع پردنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی  امریکی قونصیلیٹ پر لگا امریکی پرچم سرنگوں رہا۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔