خوبرو ملزمہ اپنے ہی وکیل پر فدا،رہائی کے بجائے”قید“کے خواب دیکھنے لگی


لاہور( 24نیوز ) ٹھاٹھ شہانہ، انداز قاتلانہ، کروڑوں کی سمگلنگ کیس میں ملوث غیر ملکی ماڈل عدالت میں پیش کر دی گئی،صرف یہ ہی نہیں ملزمہ اپنے ہی وکیل پر فدا ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کالی جینز،کالی شرٹ، پہنے ہوئے غیرملکی ماڈل جو کہ کروڑوں کی سمگلنگ میں ملوث لاہور کی عدالت میں پیشی بھگتنے آئی۔ لیکن کوئی دیکھ کے یہ بالکل بھی اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ یہ ماڈل سمگلنگ کیس میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وادی کیلاش کی ”کیلاشا“کو خطرہ

غیر ملکی ماڈل اپنے وکیل کی پرفارمنس پر ایسی فدا ہوئی کہ مخصوص انداز میں شکریہ ادا کیا اور خوشی کا بھی اظہار کیا۔ ماڈل نے میڈیا کو بھی نہ چھوڑا اور ”فلائنگ کس“ کرتے ہوئے روانہ ہو گئی،ذرائع کا کہنا ہے ملزمہ میں اچانک یہ تبدیلی کسی طوفان کا پیشہ خیمہ ہے،خوبرو حسینہ نے اپنے وکیل کی ”عمر قید“میں آنے کے خواب سجالیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:”پاک بھارت “کے بجائے ”مرزا ملک“ کیوں؟ثانیہ مرزا نے خود بتادیا

یاد رہے چیک ری پبلک کی اکیس سالہ ماڈل ٹریسا نو کلو ہیروئن عرب امارات لے جاتے ہوئے لاہور ائیر پورٹ پر پکڑی گئی تھی جو اب عدالت میں پیشیاں بھگت رہی ہے۔