جنرل باجوہ کو بھارت آنے کی دعوت دینی چاہیے: سابق سربراہ 'را'

03:04 PM, 22 مئی, 2018

اظہر تھراج

ویب ڈیسک: بھارتی خفیہ ادارے ’ را ‘ کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جمود توڑنے کے لیے بھارت کو پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو دلی آنے کی دعوت دینی چاہیے،دونوں ملکوں کو کرکٹ کے روابط فوری طور پر بحال کرنے چاہییں۔
اے ایس دولت نے بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے ٹریک ٹو کی ایک میٹنگ میں یہ مشورہ دیا گیا تھا کہ انڈیا کے قومی سلامتی کے مشیر کو لاہور بلایا جائے۔ لیکن پاکستان میں کسی نے اس مشورے کو اہمیت نہیں دی۔ کسی نے بصیرت نہیں دکھائی،میں بہت پر امید ہوں، وقت بہت بدل چکاہے،دونوں کوریا ایک دوسرے سے بات کر سکتے ہیں۔ کسی نے سوچا تھا کہ صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کی ملاقات ہوگی؟ ہمیں بھی بڑا سوچنا چاہیے۔ ریڈ کارپٹ بچھائیے۔ جنرل باجوہ کو دلی آنے کی دعوت دیجیے۔ پھر دیکھے کیا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت جنگی جنون میں ایک بار پھر بے قابو

یاد رہے کہ دولت اور جنرل درانی نے انڈیا اور پاکستان کی صورتحال کے پس منظر میں مشترکہ طور پر ایک کتاب لکھی ہے جس کا عنوان 'سپائی کرونکل: را ، آئی ایس آئی اینڈ دی الیوڑن آف پیس' ہے،دونوں سابقہ جاسوسوں نے کتاب کا بیشتر حصہ دبئی، استنبول اور کٹھمنڈو میں لکھا ہے۔ یہ کتاب باضاطہ طور پر اسی ہفتے ریلیز ہونی تھی لیکن جنرل درانی ویزا نہ ملنے کے سبب ابھی تک دلی نہیں آ سکے ہیں۔

مزیدخبریں