نجی سکول مالکان نے عدالتی احکامات ماننے سے انکار کر دیا

نجی سکول مالکان نے عدالتی احکامات ماننے سے انکار کر دیا


اسلام آباد (24 نیوز) وفاقی دارلحکومت کے نجی سکولوں نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیے،عدالتی احکامات کے برخلاف اسکولز انتظامیہ اور مالکان نے موسم گرما کی فیسوں کی وصولی کرنا شروع کر دی، والدین کے لیے فیسوں کی ادائیگی مشکل ہو گئی۔

 24 نیوز زرائع کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے نجی سکولوں کا عدالتی احکامات ماننے سے انکار، سکول انتظامیہ بچوں سے موسم گرما کی فیسیں ڈرا دھمکا کر لینے لگے۔ نجی سکول مالکان کا کہنا ہے کہ فیسیں نہ لے کر سٹاف کی تنخواہیں اور عمارتوں کے کرائے کیسے دیے جا سکتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سرکاری اعلان کے باوجود سکول جانیوالے بچوں کو چھٹیاں کیوں نہ مل سکیں

والدین کا کہنا ہے کہ بیشتر پرائیویٹ سکول مالکان نے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے چھٹیوں کےدوران فیسیوں کی وصولی شروع کردی ہے، جو عدالتی احکامات کی کھلے عام خلاف ورزی ہے۔

پڑھنا مت بھولئے: پرائیوٹ سکولز مالکان نے حکومتی احکامات ہوا میں اُڑا دیئے

محکمہ تعلیم کی جانب سے پرائیوٹ سکول مالکان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کریں وگرنہ زائد فیسوں کی وصولی پر ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گئی۔