شریف خاندان گلا پھاڑ کرگالیاں دینے کے بجائے کرپشن مقدمات کا سامنا کریں: مولابخش چانڈیو


اسلام آباد (24 نیوز) مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پورا شریف خاندان کرپشن کے مقدمات میں ملوث ہے، باپ، بیٹا، سسر، داماد سب نے قومی خزانے پرہاتھ صاف کیے۔ نوازشریف نے کرپشن کا مدعا مرحوم باپ اور بیٹوں پر ڈال دیا۔

 سینیٹرمولا بخش چانڈیو نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا شریف خاندان کرپشن کے مقدمات میں ملوث ہے،  باپ، بیٹا، سسر، داماد سب نے قومی خزانے پرہاتھ صاف کیے۔ کرپشن کا پوچھو تو باپ بیٹوں پر، بیٹا باپ پرالزام لگا دیتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نگران وزیر اعظم کی تعیناتی میں رکاوٹ نواز شریف ہیں: ذرائع

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے آصف زرداری پرجھوٹے مقدمات بنائے، دونوں بھائی الزام لگاتے ، معافیاں مانگتے اورپھرالزام لگاتے ہیں۔ شہبازشریف سے سوال نیب اورعدلیہ کرتی غصہ آصف زرداری پرنکالتے ہیں۔

خبر پڑھنا مت بھولئے:  ”ریڈ کارپٹ بچھائیے،جنرل باجوہ کو بلائیے“

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ شہباز شریف گلہ پھاڑ پھاڑ کرگالیاں دینے کے بجائے کرپشن کے مقدمات کا سامنا کریں۔ بڑے میاں توبڑے میاں چھوٹے میاں بھی سبحان اللہ۔ شہبازشریف بھائی کے نہ ہوسکے کسی اورکیا سچائی دکھائیں گے۔