سپر اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے ا ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

سپر اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے ا ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا


(24نیوز) ارجنٹینا کے سٹارفٹ بالر لیونل میسی نے ایک اور اعزاز انے نام کرلیا ، لالیگا فٹ بال لیگ میں شاندار کارکردگی پر میسی نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ یورپین گولڈن شو کاایوارڈ اپنے نام کر لیا ۔

دنیائے فٹ بال کے بڑے سٹار لیونل میسی کا ایک اور اعزاز ، لالیگا فٹ بال لیگ میں بہترین کارکردگی پر یورپین گولڈن شوکا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ۔میسی نے اپنے کیرئیر میں پانچویں مرتبہ یورپین گولڈن شو کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔

حالیہ لالیگا فٹ بال لیگ بارسلونا کے اسٹرائیکر سپر سٹار لیونل میسی نے 34 گول اسکور کر کے یورپین گولڈن شو کا ایوارڈ جیت لیا، میسی اس سےقبل 2009.10، 2010.11، 2012.13اور 2016.17 میں بھی گولڈن شو کا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں ۔

30 سالہ لیونل میسی نے یورپین گولڈن شو کا ایوارڈ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔