مراد علی شاہ نے سندھ میں الگ صوبے کی بات کرنے والوں پر لعنت بھیج دی


کراچی (24 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کو  توڑنے کی بات کرنیوالوں پر لعنت ہو، خیبرپختونخوا کدھر جارہا ہے؟ معلوم نہیں،  سندھ میں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لوگوں کی خدمت کی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں الگ صوبے کی بات کرنے والوں پر لعنت بھیجاتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1962میں الگ صوبہ کی بات کرنے والوں کے پیچھے جو لوگ تھے، ان پر بھی لعنت بھیجتا ہوں۔  خیبر پختونخوا کس سمت میں جا رہا ہے؟ معلوم نہیں۔ سندھ میں پیپلز پارٹی نے لوگوں کی خدمت کی ہے۔

 یہ بھی دیکھیں: