کپتان کی زبردست باؤلنگ، مزید تین ن لیگی وکٹیں اڑا دیں

کپتان کی زبردست باؤلنگ، مزید تین ن لیگی وکٹیں اڑا دیں


مظفر گڑھ (24نیوز) ایک نہیں، دو نہیں، تحریک انصاف نے ایک ساتھ ن لیگ کی تین وکٹیں گرادیں، مظفر گڑھ سے تین لیگی رہنماؤں نے  پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق یکے بعد دیگرے پاکستان تحریک انصاف ن لیگ کی وکٹیں گرانے کو تیار ہے، ن لیگ کے ایم این اے عاشق گوپانگ، ایم پی اے عامر گوپانگ اور سطبطین رضا نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی، تینوں لیگی رہنماؤں نے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا دعویٰ کیا ہے۔

 تینوں رہنماؤں  کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جلد ہی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کر کے باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی کا حصہ بن جائیں گے۔