سائنسدانوں نے پھل کے ذریعے کینسر سے نجات کا حل ڈھونڈ نکالا

سائنسدانوں نے پھل کے ذریعے کینسر سے نجات کا حل ڈھونڈ نکالا


(24نیوز) کینسر سے بچنے کا آسان طریقہ ڈھونڈ لیا گیا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بلیو بیری کھائیں اور کینسر کو بھگائیں۔ 
 بلیوبیری کھائیں اور کینسر سے بچیں، یہ کہنا ہے کہ سائنسدانوں کا,  جن کو نئی تحقیق میں بلیو بیری میں پائی جانے والی خوبیوں کے حوالے سے کئی کامیابیاں ملی ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بلیو بیری خون میں موجود کینسر کے سیلز کو ختم کرتی ہے  اور بلیو بیری کے لگا تار استعمال سے ریڈیو اور کیموتھراپی سے بھی بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
جنوبی کوریا کے سائنسدان کہتے ہیں کہ بلیو بیری کا سرکہ پینے یا اسے سلاد پر چھڑک کر کھانے سے دماغی خلیے متحرک ہو جاتے ہیں  اور اس کا مستقل استعمال ڈیمینشیا سمیت کئی دماغی عارضوں کو روکتا ہے۔
اس سے پہلے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ جس سے یادداشت میں اضافہ کرنا ہو وہ بلیو بیری استعمال کرے۔


وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔