سوشل میڈیا پر آپکی نامناسب پوسٹ نوکری کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے

سوشل میڈیا پر آپکی نامناسب پوسٹ نوکری کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے


24 نیوز: ہرگزرتے دن کے ساتھ سوشل میڈیا کا استعمال بڑھتا جارہا ہے،بہت سے لوگ ایسی جابز کرتے ہیں جن میں سوشل میڈیا کا استعمال بہت ضروری ہوتا ہے، ان حالات میں کوئی بھی نامناسب پوسٹ آپ کی نوکری کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہیں۔  

 24 نیوز ذرائع کے مطابق آپ کی نامناسب پوسٹ نوکری کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔ بولنے ، لکھنے اورکچھ بھی ٹویٹ کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لو، ورنہ یہ سب گلے بھی پڑسکتا ہے اورآپ کو اپنی نوکری سے ہاتھ بھی دھونا پڑسکتے ہیں۔

آپ جہاں کام کررہے ہیں کبھی بھی اس کی خفیہ اوراہم معلومات کے متعلق سوشل میڈیا پرکوئی پوسٹ نہ کریں، ایسا کرنا آپ کو نوکری سے بے دخل کراسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پرکوئی بھی پوسٹ یا تصویرشیئرکرتے ہوئے محتاط رہیں، ایسا نہ ہوکہ جو پوسٹ آپ نے شیئرکی ہے وہ آپ کے باس کو سخت ناپسندہو، اس طرح آپ اپنے افسرکا اعتماد کھودیں گے نتیجہ نوکری سے فراغت بھی ہوسکتا ہے۔

اگرآپ نے موسم انجوائے کرنے کے لیے دفترسے یہ کہہ کرچھٹی کی ہے کہ آپ بیمارہیں، پھرآپ کسی ساحل سمندر پر چلے گئے یا فیملی کے ساتھ پکنک پرگئے ہیں تو اس موقع کی تصاویر شیئرنہ کریں، آپ نے ایسا کردیا تو دفترمیں آپ کے بارے میں بہت منفی تاثر قائم ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خوبرو ملزمہ اپنے ہی وکیل پر فدا،رہائی کے بجائے”قید“کے خواب دیکھنے لگی

کبھی اپنے کسی دفتری ساتھی سے متعلق کوئی منفی پوسٹ شیئر نہ کریں، ایسا کرنا ہراساں کرنے کے زمرے میں آسکتا ہے جو آپ کو نوکری سے فارغ کراسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پرکبھی اپنی کمپنی کے ترجمان کے طور پرکوئی پوسٹ شیئرنہ کریں ایسا کرنے سے آپ کسی بھی وقت مشکل صورت حال میں گرفتار ہوسکتے ہیں کیونکہ آپ کی کوئی بھی پوسٹ آپ کے کمپنی مالکان کوناراض کرسکتی ہے۔

آپ جس جگہ کام کررہے ہیں کبھی بھی اس کام یا یہاں کام کے ماحول سے متعلق کوئی منفی پوسٹ نہ لکھیں، یعنی اگرآپ کسی ہوٹل میں جاب کرتے ہیں تو کبھی یہ نہ کہیں کہ کچن میں کام کرنا کوئی خوش گوارتجربہ نہیں۔ ادارے کی خفیہ معلومات سوشل میڈیا پرشیئرنہ کریں۔