وفاقی حکومت نے سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ کو عہدوں سے ہٹا دیا

وفاقی حکومت نے سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ کو عہدوں سے ہٹا دیا


اسلام آباد (24 نیوز) وفاقی حکومت نے سیکرٹری کیڈ اظہر چودھری اور ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ جمال یوسف کو عہدوں سے ہٹا دیا۔ گریڈ 21 کے مطہر رانا کو ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ لگا دیا گیا ہے۔

24 نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام رفتاریں تیز کر دی ہیں۔ ایک جانب قرضوں اور نئے نوٹوں کی چھپائی میں ریکارڈ قائم کیا جا رہے تو دوسری جانب حکومت پر اپنوں کو نوازنے کا الزامات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ نے اقتدار کے آخری دنوں میں نئے نوٹ چھاپنےاور قرضے لینے کی رفتار بڑھا دی 

وفاقی حکومت کی جانب سے اگر یہ سب کچھ کرنے کی اطلاعات ہیں تو دوسری جانب بہت سے لوگوں عہدوں سے ہٹانے کا کام بھی زور و شور سے جاری ہے۔حکومت کی جانب سے اظہر چودھری اور جمال یوسف کو فارغ کرتے ہوئے مطہر رانا کو کیڈ ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ایڈیشنل سیکرٹری ٹریننگ ظفر اقبال کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کر دیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ڈاکٹر اختر نذیر کو ٹریننگ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ دونوں افسران کو فوری طور پر اسٹیلبمشنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔