روزہ دارسحر وافطار میں چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کریں

روزہ دارسحر وافطار میں چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کریں


 24نیوز: ڈاکٹرزاورطبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ دارسحری اورافطاری کے اوقات چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کریں، پانی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کےعلاوہ غیرضروری طورپرگھرسے باہرمت جائیں۔

 تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرزاورطبی ماہرین نےسحری اور افطاری کے اوقات چکنائی والی چیزوں سے پرہیز بتا دیا، طبی ماہرین نے الرٹ جاری کردیا کہ شدید گرمی میں روزہ دار احتیاط برتیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سموسے پکوڑے اور چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کریں۔ ڈبے والا دودھ بالکل نہ لیں اور سافٹ ڈرنکس سے پرہیز برتیں۔

یہ بھی پڑھیں:سائنسدانوں نے پھل کے ذریعے کینسر سے نجات کا حل ڈھونڈ نکالا

  ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھانا کم سے کم کھائیں،’سادہ پانی، شکنجبین اور زیادہ سے زیادہ نمک والا پانی استعمال کریں۔ ممکن ہو تو صبح کے وقت اپنے کام کرنے کے اوقات بھی تبدیل کرلیں۔باہرنکلنا ضروری ہو تو ٹوپی پہنیں اورگیلے کپڑے سے سر اور گردن ڈھانپ لیں۔ موٹر سائیکل پر کہیں زیادہ دور جا رہے ہیں تو راستے میں کہیں چھاوں میں رک جائیں۔

پڑھنا نہ بھولیں:سحر و افطارمیں کیا کھائیں، کیا نہیں؟ غذائی ماہرین نے بتا دیا

 گرمی کی شدید لہر اور روزے کے دوران دوپہرکے وقت گھر سے غیر ضروری طورپر باہرنکلنے سے اجتناب کریں۔ ہلکے کپڑوں کا استعمال کریں، ممکن ہو تو برف کو کسی کپڑے میں ڈال کر جسم کو ٹھنڈک پہنچائیں۔