پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے لیگی رہنما دانیال عزیز کو تھپڑ رسید کر دیا


24 نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور وزیر مملکت برائے نجکاری اور پاکستان مسلم  لیگ ن کے رہنما رہنما دانیال عزیز میں تلخ کلامی ہو گئی۔ نجی ٹیلی وژن کے پروگرام میں دونوں لڑ پڑے۔ دانیال عزیز نے بدتمیزی کی، نعیم الحق نے تھپڑ رسید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق اور ن لیگ کے دانیال عزیز نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں مدعو تھے جہاں دونوں رہنماؤں میں تلخ کلامی ہو گئی۔ دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال نے عمران خان کو ’’نیٹو‘‘ کمانڈر قرار دیدیا 

پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران دانیال عزیز نے نعیم الحق کو غیر مناسب الفاظ سے پکارا۔ پی ٹی آئی رہنما جو ساتھ ہی بیٹھے ہوئے تھے انھوں نے دانیال عزیز کو تھپڑا رسید کر دیا۔

پروگرام کے میزبان نے دونوں رہنماؤں کے بیچ آ کر سو کوششیں کیں کہ معاملہ اس نوبت تک نہ پہنچے لیکن رہنما تھے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے۔

پڑھنا نہ بھولیں: پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین آمنے سامنے آ گئے 

سینیئر ترین رہنما نعیم الحق زبان کے ساتھ ساتھ ہاتھ کا بھی بے دریغ استعمال کرتے ہیں، تازہ ترین واقعہ تو سب کو ابھی معلوم ہوا ہے لیکن ان کا یہ رویہ کوئی نیا نہیں۔ وہ اس سے پہلے ایک پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما جمیل سومرو سے بھی الجھ پڑے تھے اور انہیں پانی کا گلاس دے مارا تھا۔یہی نہیں انہوں نے اپنے سیاسی کزن خرم نواز گنڈا پور کو بھی سپریم کورٹ کے باہر صرف پہلے میڈیا سے بات کرنے پر کھری کھری سنا دی تھیں۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے دیرینہ ساتھی کو رویہ درست کرنے کی ہدایت کریں گے یا پھر ان کے دفاع کے لیے میدان میں آئیں گے۔