بھارتی ریاست میں فائرنگ سے رکن اسمبلی سمیت 11افراد ہلاک ہوگئے

بھارتی ریاست میں فائرنگ سے رکن اسمبلی سمیت 11افراد ہلاک ہوگئے


ممبئی( 24نیوزبھارتی ریاست اروناچل پردیش میں فائرنگ سے رکن اسمبلی سمیت 11افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ناگا انتہاپسندوں نےکل ضلع تیراپ میں رکن اسمبلی تیرونگ ابوہ کے قافلے پر فائرنگ کرکے اروناچل پردیش میں نیشنل پیپلز پارٹی کے کھوسا مغرب سے ممبراسمبلی تیرونگ ابوہ سمیت گیارہ افراد کوہلاک کردیا، ہلاک ہونے والوں میں رکن اسمبلی تیرونگ ابوہ اور ان کا بیٹا بھی شامل ہے۔

واضح رہےنیشنل پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ترونگ نے اروناچل پردیش کی نشست سے الیکشن لڑا تھا۔