طلال چودھری کے فردوس عاشق اعوان بارے نازیباالفاظ، سوشل میڈیا پرطوفان برپا

طلال چودھری کے فردوس عاشق اعوان بارے نازیباالفاظ، سوشل میڈیا پرطوفان برپا


اسلام آباد( 24نیوزطلال چودھری کےمتنازع بیان نےسوشل میڈیاپرطوفان برپاکردیا,لیگی رہنماکی جانب سےوزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کےبارےاداکیے گئےنازیباکلمات پرسوشل میڈیاپرکڑی تنقید کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے اہم رہنما طلال چوہدری نے ایک بیان میں مشیراطلاعات  فردوس عاشق اعوان  کے حوالے سے نامناسب اور نازیبا کلمات کہے تھے جس پر انہیں سماجی رابطی کی ویب سائٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا،طلال چوہدری نے  فردوس عاشق اعوان  کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا تھا کہ ’اگر فردوس باجی کا منہ دھو کر ان کا میک اپ اتار دیا جائے تو نیچے سے فردوس خان نکل آئے گا‘۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

طلال چودھری کے اس متنازعہ بیان کے بعدصحافی نسیم ظہرہ نے لکھا کہ کیا اب ہمیں وقار اور روایات کو سیاست کی قربان گاہ پر طاقت کی بھینٹ چڑھا دینا چاہیے؟ طلال چوہدری کا بیان ایک بیمار ذہن کے مالک کا بیان لگتا ہے اور ان کی جانب سے ایسا بیان پہلی بار نہیں آیا ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER