نواز شریف اور شہباز شریف قتل کیس میں عدالت طلب

نواز شریف اور شہباز شریف قتل کیس میں عدالت طلب


لاہور(24نیوز) سیشن عدالت نے شہری شہبازشریف ،نوازشریف کو قتل کیس میں طلب کرلیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے نام کی مماثلت رکھنے والے ملزمان شہباز شریف اور نواز شریف کو عدالت نے خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں طلب کرلیا ہے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ ٹاؤن شپ میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ پراسیکیوٹر جج سید فیض الحسن کی عدالت میں قتل کیس زیر سماعت ہے۔ ملزمان پر خاتون شائستہ کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔