امریکانے ایران سامنے گھٹنے ٹیک دیے



واشنگٹن ( 24نیوز ) امریکا ایک بار پھر ایران سے مذاکرات کے لیے تیار ہوگیا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران مذاکرات کے لیے ایک قدم بڑھاتا ہے تو امریکا ضرور مثبت جواب دے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا ایران کشیدگی میں کمی کے لئے امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اگرایران مذاکرات کے لیے ایک قدم بڑھاتا ہے تو امریکا ضرور مثبت جواب دے گا،امریکا نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر بات چیت کے لیے کوئی راہ نکالی جائے تو ٹرمپ انتظامیہ اس کو خوش آمدید کہے گی،مشرقی وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی کے ردعمل میں امریکا نے ایک بار پھر ایران سے بات چیت کے لیے ہاتھ بڑھایا ہے۔

ٹرمپ نے ایک طرف ایران کو لاحق ممکنہ خطرات کا بھرپور طریقے سے جواب دینے کی دھمکی دی تو دوسری جانب انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ کوئی مسلح تنازعہ شروع نہیں ہوگا، گزشتہ رات ایران نے امریکی پیش کش کو مسترد کردیا، ملکی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ باہمی احترام کو بالائے طاق رکھ کرامریکا کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔