مدرسہ کیلئے گھرسے نکلنے والی نوجوان لڑکی قتل

مدرسہ کیلئے گھرسے نکلنے والی نوجوان لڑکی قتل


پشاور( 24نیوز ) بونیرمیں مدرسہ کیلئے گھرسے نکلنے والی لڑکی کوقتل کردیا،انیس سالہ لڑکی کے قتل کی خبرگھروالوں کوسوشل میڈیا سے ملی۔

تفصیلات کے مطابقخیبر پختونخوا کے ضلعبونیرمیں مدرسہ کیلئے گھرسے نکلنے والی لڑکی کوقتل کردیا،گھر والوں کوقتل کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے ملی کیونکہ  لڑکی کی لاش ملنے کی خبرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی، قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاحال پولیس ملزموں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔

مقتولہ کےبھائی کے مطابق مقتولہ گزشتہ روز علی الصبح مدرسہ کے لئے گھر سے نکلی تو نعش ملنے کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے ان تک پہنچی تھی، ڈگر پولیس نے ہسپتال رپورٹ کی بنا پر اسلحہ آتشین سے قتل کی تصدیق کیا ہے، قتل کامقدمہ نامعلوم ملزموں کے خلاف درج ہے، ڈی پی اوبونیر کی جانب سےتفتیشی ٹیم کو شواہد اکٹھا کرکے اصل حقائق جاننے اور قاتلوں کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

تفتیشی آفیسر نے مقتولہ کے بھائی اور ماموں سے ابتدائی معلومات حاصل کرنے سے تفتیش کا آغاز کیا ہےتاہم ٹیم تاحال کسی نتیجےپرنہیں پہنچی،ملزموں کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایاگیاہے،پولیس کےمطابق تین زاویوں سےکیس کی تفتیش جاری ہے،پولیس کی کوشش ہےکہ جلد کیس کوٹریس کرکےملزموں کی نشاندہی کرکےقانون کےکٹہرےمیں لایا جائے،پولیس کامزید بتانا تھاکہ جنسی تشدد کےابھی تک کوئی ثبوت نہیں پائےگئے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER