پاکستانی طلباوطالبات چین میں پھنس گئے

پاکستانی طلباوطالبات چین میں پھنس گئے


بیجنگ( 24نیوز ) سابق پنجاب حکومت کی جانب سے سکالرز شپ پر بھیجے گئے پاکستانی طلباو طالبات چین میں پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق دو ماہ گزر جانے کے باوجود اب تک ان کو وظیفہ نہیں دیا گیا،حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئےطلباء و طالبات کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کھانا کھانے تک کے پیسے نہیں ہیں، وظیفہ نہ مل سکا تو وقت گزارنا مشکل ہوجائے گا،طلباء کاکہناتھاکہ سابق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے شروع کردہ منصوبے پر اسکالرشپ مرحلہ 4 (2017-2019) پر ہم بیجنگ زبان اور ثقافت یونیورسٹی آئے،  آج 15 مئی ہے لیکن ہمیں وظیفہ موصول نہیں ہوا، جو کہ گزشتہ1 اپریل 2019 کو ملناتھا۔

آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ اس وقت کھانے کے لئے کچھ نہیں بچا،ہمارے پاس پانی بھی نہیں ہے اور ہمارے تمام وسائل ختم ہو چکے ہیں، یونیورسٹی ٹاؤن شپ یونیورسٹی کیمپس لاہور صرف اس منصوبے کو پنجاب کے نگرانی کے تحت کنٹرول کرتا ہے، اس کے ساتھ ہم نے HSK5 پاس کرنے کے لئے معاہدہ کیا ہے لیکن امتحان میں شرکت کے لئے ہمارے پاس پیسے نہیں،ہمارے سپانسر شدہ یونیورسٹی مثبت ردعمل فراہم نہیں کر رہی، ہم نےمڈٹرم امتحان کا بائیکاٹ کردیا ہے، کیونکہ ہمارے پاس کچھ نہیں۔

طلباء کامزید کہناتھاکہ ہم نےاپنے پاکستانی اور چینی دوستوں سے ادھار رقم لی جو کہ اب واپس کرنی ہے، ہم اپنے گھروں سے دور نہیں مرنا چاہتے،براہ کرم جتنا جلد ممکن ہمیں وظیفہ بیھجا جائے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER