پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی


کراچی( 24نیوز )پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی میں نئے بحری جہاز کی شمولیت کی گئی ہے، بحری جہاز کی شمولیت سے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی کی بحری قوت میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شپ یارڈ میں تیار کردہ میری ٹائم پیٹرول ویسل کی لانچنگ ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت تھے، 1500 ٹن کی میری ٹائم پیٹرول ویسل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے لئے چین کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں تیار کی گئی, یہ جہاز اسٹیٹ آف دی آرٹ سینسرز اور آلات سے آراستہ ہے اور پاکستان کے دفاعی اثاثوں میں اہم اضافہ ہے۔

وائس ایڈمرل کلیم شوکت کاکہناتھا یہ جہاز سی پیک اور گوادر پورٹ کی سیکیورٹی میں اہم کردار ادا کرے گا،پاک بحریہ جہاز سازی کے شعبے میں خود انحصاری حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہے،میری ٹائم شعبے کے لیے کراچی شپ یارڈ کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔