شکاگو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام خاتون میئر بن گئی

شکاگو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام خاتون میئر بن گئی


واشنگٹن( 24نیوز ) شکاگو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام خاتون میئر نے اپنا عہدہ سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابقامریکی ریاست  شکاگو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام خاتون میئر نے اپنا عہدہ سنبھال لیا، 56 سالہ سیاہ فام لاری لائٹ فٹ نے شرکاء سے خطاب میں معاشی صورتحال میں بہتری اور کرپشن پر قابو پانے کے عزم کا اظہار کیا،سیاہ فام لاری لائٹ فٹ نے شکاگو کے سپورٹس ارینا میں ا پنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

تقریب کے شرکاء سے خطاب میں انہوں نے پالیسیوں میں تبدیلی ،معاشی صورتحال میں بہتری اور کرپشن پر قابو پانے کے عزم کا اظہار کیا، لاری لائٹ فٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے تبدیلی کیلئے اپنی انتخابی مہم چلائی اور عوام نے انہیں تبدیلی کیلئے ووٹ دیا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER