سشما سوراج، شاہ محمود کے آگے پیچھے? تعلقات میں نیا ٹوئسٹ

سشما سوراج، شاہ محمود کے آگے پیچھے? تعلقات میں نیا ٹوئسٹ


( 24نیوزشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس پر بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج حواس باختہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق  شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیئں، فوٹوسیشن کے موقع پر اپنی جگہ کی بجائے پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ آکر کھڑی ہوگئیں، شاہ محمود قریشی کے ساتھ روسی وزیر خارجہ نے کھڑا ہونا تھا، وزیرخارجہ شاہ محمود بھی یہ منظردیکھ کر مسکرانے لگے۔

روسی وزیرخارجہ آئے تو منتظمین نے سشما سوراج سے درخواست کی جس پر وہ اپنی جگہ پر چلی گئیں،واضح رہے کہ دونوں وزرائے خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان میں موجود ہیں۔