رہائشی علاقے میں خونخوار تیندوا گھس آیا

رہائشی علاقے میں خونخوار تیندوا گھس آیا


(24 نیوز) بھارتی ریاست گجرات کے شہر نوساری کےرہائشی علاقے میں خونخوار تیندوا گھس آیا۔

بھارتی ریاست گجرات میں ایک تیندوا جنگل سے نکل کر آبادی میں گھس گیا اورسڑکوں پر گشت کرنے کے بعد ایک گھر کے صحن میں قبضہ جمائے رکھااور کئی گھنٹوں تک گھروں کی چھتوں پر گھومتا رہاجس کے باعث رہائشی بیحد خوفزدہ ہوگئے۔ تیندوے کو پکڑنے کی کوشش میں ایک شخص زخمی ہواتاہم وائلڈ لائف انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں نے آکرکئی گھنٹوں کی محنت کے بعد بلا آخر خطرناک تیندوے کوقابو کرلیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer