اے ٹی ایم چور گرفتار

اے ٹی ایم چور گرفتار


ہری پور(24 نیوز)  اے ٹی ایم مشینوں پر شہریوں کے دھوکے سے کارڈ تبدیل کرنے والے نوسرباز کو شہریوں نے پکڑ لیا،  ملزم رقم نہ ہونے کا کہہ کر اصل کارڈ اپنے پاس رکھ کر جعلی کارڈ دے دیتا تھا ۔

ہری پورمیں مختلف بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے رقم چوری کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، لوگوں کو لوٹنے والا نوسر باز گرفتار کرلیا گیا۔ مختلف دیہاتوں سے آنے والے ان پڑھ اورسادہ لوح افراد کو لوٹ لیاجاتا تھا۔ ملزم اصل کارڈ اپنے پاس رکھ کر دونمبر کارڈ مشین میں ڈالتا اور کہتا کہ اکاؤنٹ میں رقم نہیں ہے۔ملزم بعد میں بینک سے رقم نکلوالیتا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer