پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر، سعودی عرب سے پاکستان کو بڑی امداد مل گئی

پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر، سعودی عرب سے پاکستان کو بڑی امداد مل گئی


(24 نیوز) سعودی عرب یکم جولائی 2019 سے اُدھار تیل دیناشروع کرےگا،پاکستان کوہرسال 3 ارب 20 کروڑڈالرکا ادھارتیل ملے گا۔

پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبرہے کہ سعودی عرب یکم جولائی سے پاکستان کوادھارتیل کی سہولت فراہم کرے گا۔سعودی عرب تین سال کیلئے پاکستان کوہرسال 3 ارب 20 کروڑڈالرز کاتیل ادھاردے گا۔مشیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کے ٹویٹ کے مطابق یہ نواعشاریہ چھ ارب ڈالرزکا پیکج ہے۔ اس سے پاکستان کی ادئیگیوں کے توازن کی پوزیشن بہترہوگی۔ پاکستان کے عوام کی حمایت پر وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےشکر گزارہیں۔