سسلین مافیا، گاڈ فادر کہنا ججز کو زیب نہیں دیتا:نواز شریف

سسلین مافیا، گاڈ فادر کہنا ججز کو زیب نہیں دیتا:نواز شریف


اسلام آباد (24نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عدلیہ پر پھر کڑی تنقید ان کا کہنا تھا کہ سسلین مافیا ، گاڈ فادر کہنا ججزکو زیب نہیں دیتا،عدلیہ کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر عدلیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا سسلین مافیا اور گاڈ فادر جیسے الفاظ استعمال کرنا ججز کو زیب نہیں دیتا، انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہمارا احتساب ہورہا ہے، اس سے عدلیہ کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا ہے، عدالتی فیصلوں سے معیشت پر ضرب پڑی۔

احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں ملک میں خوشحالی آئی، جی ڈی پی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا۔

صحافی نے سوال کیا کہ استثنیٰ کے باوجود آپ کیوں عدالت آئے، جس پر  نواز شریف نے مسکراتے ہوئے کہا دیکھ لیجئے کیسے کیسے دور سے گزرنا پڑتا ہے۔