انتخابی اصلاحات ایکٹ2017،چیف جسٹس نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات ختم کر دیئے

انتخابی اصلاحات ایکٹ2017،چیف جسٹس نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات ختم کر دیئے

اسلام آباد (24نیوز) سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 سے متعلق رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے چیف جسٹس نے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔


تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثارنے ان چیمبر سماعت کرتے ہوئے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 سے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقررکرنے کی ہدایت کردی،ایکٹ کوشیخ رشید احمد، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور جمشید دستی سمیت 9 درخواست گزاروں نے چیلنج کیا تھا۔

رجسٹرارآفس کی جانب سے تمام درخواستوں پراعتراض لگایا گیا تھا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے اعتراضات کیخلاف درخواست گزاروں نے ان چیمبراپیلیں دائرکی تھیں۔

چیف جسٹس نےاعتراضات ختم کرتے ہوئے تمام درخواستوں پرنمبرلگانے کی ہدایت کردی,ذرائع کے مطابق تمام درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کھلی عدالت میں ہوگا۔